ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اواین جی سی انجینئرکی لاش ہوٹل کے کمرے میں ملی

اواین جی سی انجینئرکی لاش ہوٹل کے کمرے میں ملی

Fri, 30 Nov 2018 00:49:48    S.O. News Service

دہرادون:29/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن (او این جی سی)کے ایک انجینئرکی لاش یہاں ایک ہوٹل میں ملی۔ابتدائی طور پر پولیس خودکشی کامعاملہ سمجھ رہی ہے۔کینٹ پولیس سٹیشن انچارج ارون سینی نے بتایا کہ او این جی سی میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے طورپرکام کررہے وپن یادو کی لاش دوپہر میں ہوٹل کے کمرے لٹکی ہوئی ملی۔فی الحال مہاراشٹر میں پوسٹیڈ یادو یہاں او این جی سی کے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے آئے تھے اور 25نومبر سے ہوٹل میں رکے تھے۔پولیس آفیسر نے کہا کہ یادو اصل میں اترپردیش کے جون پور سے تھے۔انہوں نے بتایا کہ صبح کے دوران تربیتی پروگرام میں نہ پہنچنے پر یادو کے ساتھیوں نے ان ہوٹل کی انتظامیہ سے ان کی تحقیقات کی جس کے بعد یہ واقعہ معلوم ہوا۔سینی نے بتایا کہ انجینئر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔جائے واقعہ کوئی سوسائڈنوٹ نہیں ملاہے۔


Share: